Tuesday , May 30 2017
Home / Top Stories / ٹائمس اسکوائر پر کار نے پیدل چلنے والوں کو ٹکر دیدی، دہشت گرد حملہ کا خوف

ٹائمس اسکوائر پر کار نے پیدل چلنے والوں کو ٹکر دیدی، دہشت گرد حملہ کا خوف

نیویارک ۔ /18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک میں سیاحتی مقام ٹائمس اسکوائر پر ایک کار نے پیدل چلنے والوں کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں ایک ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہوگئے ، امکانی دہشت گرد حملے کے اندیشے کے دوران نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ یہ ایک الگ واقعہ ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ کار ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ وائیٹ ہاؤز پریس سکریٹری سین اسپائسر نے بتایا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو واقعہ کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے اور انہیں تمام حالات سے باخبر رکھا جارہا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ گاڑی کی ٹکر سے پیدل چلنے والے افراد زخمی ہوگئے ۔ سوشیل میڈیا پر تصاویر میں کار پلٹ گئی اور اس میں سے دھواں نکل رہا ہے ۔ اس واقعہ نے فرانس میں ہوئے دہشت گرد حملے کی یاد تازہ کردی جہاں ایک شخص نے پرہجوم مقام پر ٹرک گھسادی تھی ۔ جس میں 70 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ برلن میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT