Saturday , May 27 2017
Home / دنیا / ٹالسٹائے فارم کا احیاء کرنے ہندوستانی کمپنیوں کا عہد

ٹالسٹائے فارم کا احیاء کرنے ہندوستانی کمپنیوں کا عہد

جوہانسبرگ 13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ میں کئی ہندوستانی کمپنیوں نے ٹالسٹائے فارم کا احیاء کرنے کیلئے حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ یہ فارم کبھی گاندھی جی کا مرکز ہوا کرتا تھا  ٹالسٹائے فارم جوہانسبرگ سے 30 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہاں کبھی گاندھی جی کی ستیہ گرہ مہم کا ہیڈ کوارٹر تھا ۔ کئی برسوں سے اس کی دیکھ بھال اور نگہداشت نہیں ہو رہی تھی اور یہ خستہ حالت میں تھا ۔ یہاں صرف گاندھی جی کے اصل مکان کی بنیاد باقی رہ گئی تھی ۔ ایک سینئر اسپورٹسمین موہن ہیرا نے کہا کہ ان کے جذبات میں ہیجان پیدا ہوگیا ہے کیونکہ کئی کمپنیوں نے اس فارم کی بحالی کیلئے مدد کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ہندوستانی قونصل جنرل کے جے سرینواس نے ہندوستانی بزنس فورم کا اجلاس طلب کیا تھا جو ہندوستانی کمپنیوں کے سربراہان پر مشتمل ہے ۔ کرلوسکر گروپ کے انیل سر نے کہا کہ اس فارم کو بحال کرنے کا یہ ایک بہترین موقع ہے اور وہ اس کا حصہ بننے میں خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی کی جانب سے ایک 10 کے وی کا جنریٹر عطیہ دیا جا رہا ہے جو جاریہ ماہ کے ختم تک ہندوستان سے یہاں پہونچ جائیگا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT