Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈوکے چیف سکریٹری کے گھرپر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ٹاملناڈوکے چیف سکریٹری کے گھرپر انکم ٹیکس کا چھاپہ

چینائی۔21 ۔ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹوں کی منسوخی کے بعد کالے دھن کے خلاف جاری مہم کے تحت انکم ٹیکس محکمہ کے حکام نے آج صبح ٹاملناڈو کے چیف سکریٹری پی رام موہن راؤ کی رہائش گاہ سمیت دس مقامات پر چھاپے مارے ۔انکم ٹیکس محکمہ کے حکام نے مسٹر راؤ کی رہائش گاہ، ان کے بیٹے کے گھر، دفتر اور ان کے رشتہ داروں سمیت دس مقامات پر صبح چھ بجے چھاپے مارے ۔انکم ٹیکس محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ پختہ ثبوتوں کی بنیاد پر مسٹر راؤ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا اور اس دوران کئی اہم دستاویزات برآمد کئے گئے ہیں۔
کشمیر میں آزاد رکن اسمبلی
شیخ رشید کی گرفتاری
سرینگر 22 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید اور ان کے حامیوں کو آج اس وقت گرفتار کرلیا گیا جبکہ وہ جموںو کشمیر حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ نکالنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ یہ مارچ مغربی پاکستانی پناہ گزینوں میں ملکی صداقتنامہ پیش کرنے کے خلاف منعقد کیا جا رہا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT