Saturday , July 29 2017
Home / Top Stories / ٹاملناڈو اسمبلی عملاً میدان جنگ میں تبدیل

ٹاملناڈو اسمبلی عملاً میدان جنگ میں تبدیل

اسٹالن کا مرینا بیچ پر احتجاج

چینائی ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اسپیکر پی دھنا پال اور قائد اپوزیشن ایم کے اسٹالن کے پھٹے ٹی شرٹس ، بکھری پڑی کرسیاں ، ہر طرف کاغذ کے پرزے اور اپنی جگہ سے اکھڑے ہوئے مائیکس ٹاملناڈو اسمبلی میں عملاً جنگی میدان کا منظر پیش کررہے تھے ۔ انا ڈی ایم کے حکومت نے اعتماد کا ووٹ بھاری فرق سے جیت لیا لیکن اسمبلی میں گڑبڑ ، نعرے بازی اور دھنگا مشتی کے مناظر دیکھنے میں آئے ۔ اسپیکر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ایوان کی صورتحال کے بارے میں کہا انہیں بے حد رنج اور شرمندگی ہورہی ہے ۔ اسپیکر نے جب ڈی ایم کے ارکان کو مارشل کے ذریعہ ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دیا ۔ اس وقت گڑبڑ شروع ہوئی ۔ ڈی ایم کے ارکان نے خوب مزاحمت کی ۔ اسٹالن نے دھمکی دی کہ اگر انہیں باہر نکالا گیا تو ارکان خود کو نقصان پہنچالیں گے ۔ یہاں تک کہ خود کشی کرلیں گے ۔ اسپیکر نے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی پھر بھی مارشل کو ڈی ایم کے ارکان کو ایوان سے باہر کرنے میں مشکلات پیش آئی بعد ازاں اسٹالن نے مرینا بیچ پر احتجاج کیا جہاں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT