Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو اور پڈوچیری میں بارش

ٹاملناڈو اور پڈوچیری میں بارش

چینائی۔15نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹاملناڈو اور پڈوچیری میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ پیدا ہوجانے کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ جب کہ ٹاملناڈو میں بارش سے متعلق واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 59ہوگئی ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ موسلادھار بارش سے جو شہر کے کئی علاقوں میں ہورہی ہے کوئی راحت حاصل نہیں ہوسکی ۔ کئی علاقے زیرآب آگئے ہیں ۔ مجلس بلدیہ ٹاملناڈو کے بموجب اعظم ترین بارش 18سنٹی میٹر آج صبح 8:30بجے تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ریاست کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں مزیدزبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ‘ کیونکہ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ جاری ہے ۔
مسلسل بارش سے ٹاملناڈو اور پڈوچیری میں معمولات زندگی معطل ہوگئے ہیں ۔ پڈوچیری کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ ٹاملناڈو کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT