Wednesday , March 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹاملناڈو بنا وجے ہزارے چمپئن، بنگال کو شکست

ٹاملناڈو بنا وجے ہزارے چمپئن، بنگال کو شکست

نئی دہلی20مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وکٹ کیپر دنیش کارتک (112) کی شاندار سنچری کے بعد گیند بازوں ک منظم کارکردگی کی بدولتٹاملناڈو نے بنگال کو یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں پیر کو 37 رنز سے شکست دے کر وجے ہزارے ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔ٹاملناڈونے اگرچہ 47.2 اوور میں 217 رن کا معمولی اسکور بنایا لیکن پھر اس نے بنگال کو 45.5 اوور میں 180 رن پر نمٹا دیا۔سال 2012 کے بعد اپنا پہلا وجے ہزارے فائنل کھیل رہے بنگال کے پاس ٹائٹل جیتنے کا اچھا موقع تھا۔لیکن اس کے بلے باز فیصلہ کن موقعوں پر غلطیاں کرتے چلے گئے ۔تمل ناڈو کی اننگز میں 120 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے کارتک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔کارتک کو لسٹ اے میں یہ 10 ویں سنچری تھی اور اس سنچری نے ان کی ٹیم کو چمپئن بنا دیا۔کارتک نیٹاملناڈو کو چار وکٹ پر 49 رن کی نازک صورت حال سے نکالتے ہوئے اکیلے اپنے طور پر لڑنے کے قابل اسکور تک پہنچایا۔چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے کارتک 10 ویں بلے باز کے طور پر 48 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے اور اسی کے ساتھٹاملناڈو کی اننگز 217کے اسکور پر ختم ہوئی۔کارتک محمد سمیع کی گیند پر ہٹ وکٹ آؤٹ ہوئے ۔گنگاشریدھر راجو چار، کوشک گاندھی 15، بابا اپراجیت پانچ اور کپتان وجے شنکر دو رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔تیز گیند باز محمد سمیع نے اپنی فٹنس ثابت کرتے ہوئے شروع میں اپراجت کو آؤٹ کیا جبکہ فاسٹ بولر اشوک ڈنڈا نے گاندھی اور راجو کے وکٹ لیے ۔کارتک نے بابا اندرجیت (32) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 85 اور پھر واشنگٹن سندر (22) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 38 رن کی ساجھے داری کی۔اندرجیت اور سندر دونوں ہی رن آؤٹ ہوئے ۔اشون کرسٹ نے 10 رنز بنائے ۔سمیع نے نچلے آرڈر میں ایم محمد اور آر سائی کے وکٹ نکالے ۔انہوں نے کارتک کو ہٹ وکٹ کراکر میچ میں اپنا چوتھا وکٹ لیا۔سمیع نے 8.2 اوور میں 26 رن پر چار وکٹ اور ڈنڈا نے نو اوور میں 36 رن پر تین وکٹ لئے ۔کنشک سیٹھ کو 59 رن پر ایک وکٹ ملا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT