Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو سیلاب کو قومی آفات قرار دینے وزیراعظم سے مطالبہ

ٹاملناڈو سیلاب کو قومی آفات قرار دینے وزیراعظم سے مطالبہ

جیہ للیتا کامکتوب ، چینائی میں دوبارہ بارش کا آغاز، متاثرین کی مصیبتوں میں اضافہ
چینائی ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے شہر چینائی اور دیگر حصوں میں موسلادھار بارش اور سیلاب مختص راحت کے بعد آتے ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ اس دوران چیف منسٹر جیہ للیتا نے وزیراعظم نے درخواست کی ہیکہ اس سیلاب کو قومی آفات قرار دینے کا اعلان کیا جائے اور عوام کو مصائب سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ سیلاب سے بدترین متاثرہ چینائی ، کنڈالور اور دیگر مقامات کے عوام اپنی تباہ شدہ زندگی کو دوبارہ جوڑنے کی کوششوں میں مصروف ہی تھے کہ بارش کا دوبارہ آغاز ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی بدستور برقرار ہے جس کے اثر سے مزید بارش ہوگی ۔ سیلاب سے بدترین شہروں میں ٹامل کڈالور میں ایک لاکھ بے گھر افراد ہنوز 183 ریلیف کیمپوں میں مقیم ہیں۔ عوام کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہزاروں صفائی کارکن سڑکوں سے کچرے کی نکاسی میں مصروف ہیں۔ ٹرین اور فائی سرویس کی بحالی سے عوام کو قدر راحت پہونچی ہے ۔ چیف منسٹر جیہ للیتا نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام اپنے مکتوب  میں مطالبہ کیا ہے کہ ان کی ریاست کے سیلاب قومی آفات قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے تباہ حال افراد میں اوسط اور کم آمدنی والے افراد کی اکثریت ہے ۔ جن کی مشکلات دور کرنے کیلئے انہوں نے کئی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔
رجنی کانت اپنی سالگرہ نہیں منائیں گے
چینائی ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے سوپر اس ٹار رجنی کانت نے چینائی اور دیگر اضلاع میں حالیہ بارش و سیلاب کی تباہ کاریوں سے عوام کو مصیبتوں کو ملحوظ رکھنے کیلئے 12 ڈسمبر کو اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 64 سالہ اداکارنے اپنے مداحوں پر زور دیا کہ وہ ان کی سالگرہ منانے کے بجائے سیلاب کے متاثرین کو راحت پہونچانے کے کاموں میں شامل ہوجائیں۔ رجنی کانت کے مداحوں کی کثیر تعداد ہر سال بڑے پیمانہ پر ان کی سالگرہ منایا کرتے ہیں۔ اس موقع پر دعائیہ اجتماعات کے انعقاد کے علاوہ ضرورتمندوں کو امداد بھی پہونچائی جاتی ہے۔ رجنی کانت فی الحال اپنی آئندہ فلم ’’کابلی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں انہوں نے ایک عمر رسیدہ غنڈہ کا رول ادا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT