Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو : متوفیوں کے ورثا کو فی کس 2 لاکھ روپئے، وزیراعظم کا اعلان

ٹاملناڈو : متوفیوں کے ورثا کو فی کس 2 لاکھ روپئے، وزیراعظم کا اعلان

نئی دہلی ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج رات اُن لوگوں کے ورثا کیلئے فی کس 2 لاکھ روپئے کا اعلان کیا، جو ٹاملناڈو کی سیلابی صورتحال میں فوت ہوگئے۔ پی ایم او نے ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیراعظم نے ٹاملناڈو کی بارشوں اور سیلاب میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لواحقین کیلئے پرائم منسٹرس نیشنل ریلیف فنڈ سے فی کس 2 لاکھ روپئے کی ایکس گریشیا راحت کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے 3 ڈسمبر کو ٹاملناڈو کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی سروے کرتے ہوئے اس تباہ حال ریاست میں راحت اور بازآبادکاری کاموں کیلئے 1,000 کروڑ روپئے کی عاجلانہ اجرائی کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT