Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / ٹاملناڈو میں اپوزیشن کا بند ، اسٹالین کی گرفتاری

ٹاملناڈو میں اپوزیشن کا بند ، اسٹالین کی گرفتاری

چینائی ؍ تھروارور ۔ 25 اپریل (سیاست  ڈاٹ کام) خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کی تائید میں آج ٹاملناڈو میں صبح سے شام تک کا بند منایا جارہا ہے جبکہ کارگذار صدر ڈی ایم کے پارٹی ایم کے اسٹالین نے کاویری ڈیلٹا علاقہ تھروارور کو خود کو گرفتاری کیلئے پیش کیا۔ پولیس نے کہاکہ اسٹالین ڈی ایم کے اور دیگر پارٹیوں کے کارکنوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں تھروارور پہنچے اور انہیں ایک میریج ہال میں گرفتار کیا گیا۔ تاہم انہیں جلد ہی رہا کردیا جائے گا۔ سینئر ڈی ایم کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ٹی آر بالو بھی ان قائدین میں شامل ہیں جنہوں نے تھروارور کے ایجی ٹیشن میں حصہ لیا۔ چینائی میں کسانوں کے لیڈر پی ایکانو جنہوں نے قومی دارالحکومت میں 41 یوم احتجاج منظم کیا، اور صدر ٹاملناڈو کانگریس کمیٹی ایس تھرونا وکاراسو نے ایگمور میں مظاہرہ منعقد کیا۔ بینک ملازمین نے بھی آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن کے لیڈرسی ایچ وینکٹ چلم اور سی آئی ٹی یو لیڈر اے سوندا راجن کی قیادت میں مصروف علاقہ اناسلائی میں احتجاج کیا۔ سی پی آئی (ایم) اور سی پی آئی کے اسٹیٹ سکریٹریز جی رام کرشنن اور آر موتھاراسن کے علاوہ وی سی کے چیف تیروما ولاون اور کانگریس لیڈر کے وی سنگابالو نے یہاں سائیداپور میں جلوس نکالا۔ اسی طرح ریاست کے بعض دیگر حصوں بشمول تروچیراپلی، کوئمبتور ، مدورائی اور کانچی پورم میں سلسلہ وار احتجاج منعقد کئے گئے جن کے تحت ریل روکو مظاہرہ شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT