Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو میں بارش ، مہلوکین کی تعداد 176

ٹاملناڈو میں بارش ، مہلوکین کی تعداد 176

چینائی۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے علاقوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش سے متعلقہ واقعات میں فوت ہونے والوں کی تعداد 176 تک پہونچ گئی ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 تا 48 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 اموات کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ چینائی اور دیگر علاقوں میں بارش میں کمی ہوئی ہے لیکن دیگر علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ ضلع ترونلویلی کے پاپناسم میں سب سے زیادہ 10 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ چیف منسٹر جیہ للیتا نے 7 افراد کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہر خاندان کو 4 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ چیف منسٹر نے 23 نومبر کو وزیراعظم نریندر مودی کے نام اپنے مکتوب میں بتایا تھا کہن ان کی ریاست میں بارش سے 8,481 کروڑ روپئے کے نقصانات ہوئے ہیں۔ راحت و امدادی کاموں کیلئے انہوں نے فی الفور 2000 کروڑ روپئے کی اجرائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ مرکز نے دو دن قبل 940 کروڑ روپئے کی فوری امداد منظور کرنے کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT