Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو میں بارش اور سیلاب کے باعث 31افراد ہلاک

ٹاملناڈو میں بارش اور سیلاب کے باعث 31افراد ہلاک

رہائشی علاقہ پانی میں محصور اور کھڑی فصلوں کو زبردست نقصانات
چینائی ۔ 11 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں گزشتہ دو دن کی موسلادھار بارش اور سیلاب سے متعلقہ واقعات میں تقریباً 31 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حکومت نے آج متاثرہ خاندانوں کیلئے 76 لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر جیہ للیتا نے 31 افراد کی ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، جن میں اکثریت ضلع کندلور کی ہے اور ہر ایک متوفی کے ورثاء کیلئے 4 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈساسٹر ریلیف فنڈ سے یہ امداد فراہم کی جائے گی۔ ضلع کڈالور میں بھی 16 اموات کی اطلاع ہیں، جن میں 15 سیلاب کے پانی میں غرقاب اور ایک دیوار گرنے سے ہلاک ہوگیا ہے ۔ ریاست میں گزشتہ دو یوم سے موسلادھار بارش کے باعث بیشتر علاقے جل تھل ہوگئے ہیں اور محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔دریں اثناء ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے طوفانی بارش اور سیلاب کی صورتحال سے نم ٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کئے جس کے نتیجہ میں رہائشی علاقے زیر آب اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے بارش سے متعلقہ واقعات میں ہلاک افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ کا معاوضہ اور فصلوں کے نقصانات کی پابجائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثناء واتھوپالیم ریزرو ائیر کی سطح آب میں ا ضافہ کے پیش نظر عوام کو سیلاب کے خطرہ سے آگاہ کردیا گیا ہے ، جہاں پر آبگیر علاقوں میں ہنوز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپس قائم کردیئے ہیں جبکہ پانی اور غذا کی پیاکٹس سربراہ کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT