Friday , October 20 2017
Home / Top Stories / ٹاملناڈو میں بارش سے صورتحال سنگین ، فوج سرگرم

ٹاملناڈو میں بارش سے صورتحال سنگین ، فوج سرگرم

مودی نے جیہ للیتا سے بات کی ، تمام تر مدد کا تیقن
چینائی ؍ نئی دہلی۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چینائی اور اس کے مضافات اور پڈوچیری میں کل رات سے لگاتار بارشوں نے معمول کی زندگی کو بُری طرح متاثر کردیا ہے جس کے نتیجہ میں آج رات آرمی کو مضافات کے دو علاقوں میں طلب کرتے ہوئے جنگی خطوط پر بچاؤ سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج چیف منسٹر جیہ للیتا سے ٹاملناڈو میں سیلاب جیسی صورتحال کے تناظر میں بات کی اور انہیں مرکز کی طرف سے تمام تر ممکنہ مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ مودی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ انہوں نے ٹاملناڈو کے حصوں میں سیلاب جیسی صورتحال کے بارے میں جیہ للیتا سے بات کی اور انہیں اس پریشان کن وقت میں تمام تر مدد و تعاون کا تیقن دیا۔ ٹاملناڈو میں بارش سے متعلق حادثات میں مہلوکین کی تعداد 188 تک پہنچ چکی ہے۔ چینائی ایرپورٹ پر تمام فلائٹ آپریشنس آج رات تاحکم ثانی معطل کردیئے گئے کیونکہ رَن وے اورٹارمک زیرآب ہوچکے ہیں۔ محکمہ موسمیات مزید چار دن اسی طرح کے موسم کی پیش قیاسی کی ہے۔ دارالحکومت شہر میں متعدد علاقے زیرآب آجانے سے عام زندگی پر شدیداثر پڑا ہے۔ ٹرین اور بس سرویسیس معطل ہیں۔ چینائی اور کئی اضلاع میں اسکولس کو بند رکھنا پڑ رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT