Sunday , May 28 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو میں جرمن سیاح کی عصمت دری

ٹاملناڈو میں جرمن سیاح کی عصمت دری

چینائی، 3اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے ماملاپورم تفریحی مقام کے نزدیک نشہ میں مست تین نامعلوم لوگوں نے جرمنی کی ایک خاتون کی عصمت دری کی۔متاثرہ 25سالہ جرمن نے ماملا پورم تھانہ میں اپنی شکایت درج کرائی۔ یہ خاتون اپنی چھٹیاں گزارنے ہندستان کے سفر پر آئی ہے ۔ اس نے بتایا کہ ریزارٹ کے پاس ٹائگر کیو کے پاس کل شام جب وہ غسل کر رہی تھی، تبھی نشہ میں چور تین لوگوں نے اسے کھینچ لیا اور اس کی عصمت دری کی۔ متاثرہ نے بتایا کہ کچھ دیر بعد وہ تینوں کے چنگل سے نکل گئی اور اس نے جرمن سفارتخانہ سے رابطہ کیا۔ بعد ازاں پولیس حرکت میں آئی۔ متاثرہ کو طبی جانچ کیلئے سرکاری اسپتال بھیجا گیا ہے ۔ ماملاپورم پولیس کے ڈی ایس پی سمیت سینئر پولیس حکام نے معاملے کا جائزہ لیا۔ ملزمین کو پکڑنے کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ تحقیقات جاری ہے اور متاثرہ کے ذریعہ فراہم کردہ اطلاع کی بنیاد پر ملزمین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT