Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / ٹاملناڈو میں شدید بارش کے باوجود راہول گاندھی کا ریلی سے خطاب

ٹاملناڈو میں شدید بارش کے باوجود راہول گاندھی کا ریلی سے خطاب

ترچرا پلی ( ٹاملناڈو ) 23 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) شدید بارش اور طوفان کے باوجود کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے یہاں ایک ریلی سے خطاب کیا اور انہوں نے بارش سے بچنے چھتری کا استعمال کرنے سے گریز کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کانگریس کے آنجہانی لیڈر کے کامراج کے کارنامے گنوائے ۔ بارش کے شدت اختیار کرتے ہی ریاستی کانگریس کے صدر ای وی کے ایس ایلانگون نے مداخلت کی اور عوام سے سوال کیا کہ آیا وہ بارش کے باوجود راہول کا خطاب سننا چاہتے ہیں۔ عوام کے اثباتی جواب پر خطاب کا سلسلہ جاری رہا ۔

TOPPOPULARRECENT