Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو میں طلباء کی اجتماعی خودکشی کی تحقیقات کا مطالبہ

ٹاملناڈو میں طلباء کی اجتماعی خودکشی کی تحقیقات کا مطالبہ

چینائی ۔ 25 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے نے آج ضلع ولی پورم میں ایک خانگی انسٹی ٹیوٹ کے 3 طلباء کی مبینہ خودکشی واقعہ کی ہائیکورٹ کے برسر خلاف جج سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی صدر مسٹر ایم کروناندھی نے بتایا کہ 3 طلباء سرینا ، مونشیا اور پرینکا کی پر اسرار موت کی پردہ پوشی کی جارہی ہے جنہوں نے ایک دوپٹہ سے اپنے آپ کو باندھ کر ایک کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی تھی۔ تاہم اولیائے طلباء اور دیگر نے خودکشی کی تردید کی اور بتایا کہ یہ کالج حد سے زیادہ فیس وصول کرتے ہوئے طلباء کو ہراساں کر رہا تھا ۔ مسٹر کروناندھی نے کہا کہ تحقیقات کروانے پر پتہ چلے گا کہ یہ خودکشی تھی یا قتل ۔ انہوں نے حکومت اور کالج انتظامیہ کی جانب سے لواحقین کو مناسب معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ واضح رہے کہ چنا سیلم میں ایک خانگی کالج کے طلباء کی اجتماعی خودکشی سے ریاست میں صدمہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT