Monday , June 26 2017
Home / Top Stories / ٹاملناڈو میں مودی کی خفیہ حکمرانی : اسٹالین

ٹاملناڈو میں مودی کی خفیہ حکمرانی : اسٹالین

چینیائی ۔ /23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے کارگذار صدر ایم کے اسٹالین نے آج ٹاملناڈو میں مودی کی خفیہ حکمرانی ہونے کا اشارہ دیا اور کہا کہ کے پلانی سوامی حکومت میں دراصل وزیراعظم نریندر مودی کی درپردہ حکومت ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ حکومت ٹاملناڈو کے حقوق کے لئے نہیں لڑرہی ہے ۔ ٹامل عوام کے حقوق کی محافظ نہیں ہے ۔ سابق میں کئی چیف منسٹروں نے اپنی ریاستوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے مرکز سے تصادم کی راہ اختیار کی تھی ۔ لیکن ٹاملناڈو میں اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پلانی سوامی حکومت اپنی ریاست کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کررہی ہے ۔ مجھے معاف کیجئے اور یہ کہنے دیجئے کہ یہ حکومت ایک خفیہ حکومت ہے ۔ یہ مودی کی درپردہ حکمرانی ہے جو کوئی بھی چیز برداشت نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کے حق میں /25 اپریل کو ریاست گیر بند منانے جارہے  ہیں ۔ اسٹالین نے الزام عائد کیا کہ کسانوں اور عوام بین ریاستی مذہبی کے پانی کے تنازعات کے باعث شدید متاثر ہورہے ہیں ۔
وزیراعظم کے پاس کوئی نرم دل ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے اب تک دہلی میں احتجاج کرنے والے ٹاملناڈو کے کسانوں سے ملاقات نہیں کی اور ان کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن تک نہیں دیا ہے ۔ یہ کسان گزشتہ 40 دن سے دہلی میں جنتر منتر پر احتجاج کررہے ہیں ۔
ٹاملناڈو کے نئے اور پرانے دونوں چیف منسٹر پلانی سوامی اور پنیراسلوم نے ٹاملناڈو کو مرکز کی طرح کی حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT