Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو میں کانگریس کیلئے 41 نشستیں مختص

ٹاملناڈو میں کانگریس کیلئے 41 نشستیں مختص

چینائی ۔ 4 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری سرگرم مشاورت کے بعد ڈی ایم کے آج بالآخر اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی حلیف کانگریس کیلئے 41 نشستیں مختص کردی ہے اور جہاں پر 16 مئی کو رائے دہی ہوگی۔ تاہم اسمبلی حلقوں کی نشاندہی کیلئے باہمی تبادلہ خیال کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی کے ساتھ مفاہمت کو قطعیت دینے کے بعد سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے بتایا کہ ہم نے 41 نشستوں کے الاٹمنٹ پر اتفاق کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT