Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ٹاملناڈو کے اسکولس میں وندے ماترم لازمی

ٹاملناڈو کے اسکولس میں وندے ماترم لازمی

چینائی۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائیکورٹ نے آج قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ٹاملناڈو میں ریاست گیر سطح پر ہفتہ میں کم از کم دو مرتبہ گانے کو لازمی قرار دیا۔ جسٹس ایم وی مرلی دھرن نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ خانگی اور سرکاری اسکولس میں ریاست گیر سطح پر اپنے طلبہ کو قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ ہفتہ میں کم از کم دو مرتبہ یعنی پیر اور جمعہ کے دن گانے کا لزوم عائد کیا جائے۔ دیگر سرکاری اور خانگی اداروں میں ہر مہینہ کم از کم ایک بار اس گیت کی دھن بجائے جاسکتی ہے۔ اگر لوگوں کو اس کے گانے میں کوئی مشکل محسوس ہو تو بنگالی یا سنسکرت سے اس گیت کا ترجمہ تمل زبان میں کیا جاسکتا ہے، تاہم جج نے کہا کہ اگر کسی شخص کو گیت گانے یا اس کی دھن بجانے میں مشکل محسوس ہو تو اسے مجبور نہیں کیا جائے گالیکن ایسا نہ کرنے کی اسے ٹھوس وجہ بتانی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT