Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹامی ہاس کیخلاف فیڈرر کو حیران کن شکست

ٹامی ہاس کیخلاف فیڈرر کو حیران کن شکست

اسٹٹ گارٹ۔15 جون (سیاست ڈاٹ کام)جرمنی کے شہر اسٹٹ گارٹ میں جاری مرسیڈیز کپ میں اس وقت زبردست حیران کن نتیجہ دیکھنے میں آیا جب مقامی کھلاڑی ٹامی ہاس نے ٹاپ سیڈ سوئس حریف راجر فیڈرر کو شکست دی اور کوارٹر فائنل میں جا پہنچے ۔ فلپ کولشرائبر نے نمبر پانچ سیڈ اسٹیو جانسن کوزیر کر دیا۔ ریکو اوپن میں نمبر ایک سیڈ کھلاڑی ڈومینیکا سیبلکووا کا سفر بھی تمام ہو گیا جن کو جرمنی کی انٹونیا لوٹنر نے واپسی کا ٹکٹ تھما دیا۔مرسیڈیز کپ کے آخری 16 مرحلے میں جرمنی کے ٹامی ہاس نے راجر فیڈرر کو سخت مقابلے کے بعد 2-6،7-6 اور 6-4 سے شکست دی جبکہ جرمنی کے فلپ کولشرائبر نے نمبر پانچ سیڈ امریکی حریف اسٹیو جانسن کو 7-6، 5-7 اور 7-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔ اسی راؤنڈ کے دیگر میچوں میں فرانس کے لوکاس پوائیل نے جرمن حریف یان لینارڈ اسٹرف کو اور نمبر چھ سیڈ جرمن کھلاڑی میسچا زویریو نے ہم وطن حریف یانیک ہانفمین کو ہرا کر آخری 8 مرحلے میں جگہ بنا لی۔ ہالینڈ کے شہر روزمیلن میں جاری ریکو اوپن میں جرمن کھلاڑی انٹونیا لوٹنر نے ٹاپ سیڈ سلواکین حریف ڈومینیکا سیبلکووا کو 7-5،2-6 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اسی مرحلے کے دیگر میچوں میں ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ نے بلجیم کی کرسٹین فلپکنز،نمبر سات سیڈ یوکرین کی لیزیا سورینکو نے چیک جمہوریہ کی پیٹرا کرائی سووا،روس کی نٹالیا وخلیانٹسیوا نے جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ اور جرمنی کی کیرینا وتھوفٹ نے اٹالین حریف کمیلا جارجی کیخلاف کامیابی کی بدولت کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

TOPPOPULARRECENT