Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹانکی کے انہدام کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

ٹانکی کے انہدام کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

نارائن پیٹ ۔ /23 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ٹاؤن کے ممتاز مسلم قائدین جناب محمد امیرالدین ایڈوکیٹ ، رکن بلدیہ ،جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ ، سابق رکن بلدیہ ، جناب سرفراز حسین انصاری ، سینئر کانگریس قائد، جناب محمد کلیم امین پوری نے آج یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس طلب کرتے ہوئے نارائن پیٹ موضع کولم پلی میں واقع درگاہ حضرت سید شاہ قتال حسینیؒ کے احاطہ میں موجود پانی کی ٹانکی کے اچانک دھماکے کے ساتھ انہدام میں ہوئی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ تاہم ان قائدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جس طرح سے واٹر کی ٹینکی منہدم ہوئی ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں غیر سماجی عناصر کا ہاتھ ہے ۔ جو درگاہ انتظامیہ کو بدنام کرنے کی مضموم کوشش ہے ۔ ان قائدین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واٹر ٹینک دھماکے یا کیمیائی مادے سے گرایا گیا ہوگا ۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کراتے ہوئے خاطیوں کو سخت سے سخت سزاء دیں ۔ ان قائدین نے عدالتی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT