Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹاٹا ڈوکومو کے ’ ڈوبگ سمپوزیم ‘ کا انعقاد

ٹاٹا ڈوکومو کے ’ ڈوبگ سمپوزیم ‘ کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ) : ٹاٹا ڈوکومو بزنس سرویس (TDBS) نے ڈیجیٹل عمل آوری پر حیدرآباد میں ’ ڈو بگ سمپوزیم ‘ کا انعقاد عمل میں لایا ۔ اس سمپوزیم میں تقریبا دو سو شرکاء نے شرکت کی جب کہ اس میں کئی کمپنیوں کے سی ای اوز ، سی آئی اوز نے شرکت کی ۔ سومن چکراورتی صدر سی ایف او ، عالمی صدر آئی ٹی اینڈ بی پی ای ، ڈاکٹر ریڈیز ، ہری تھلا پلی سی ای او کال ہیلت ، اشوک اسٹلوری صدر نشین زین ٹکنالوجیز ، پراتیک پاشینے صدر انٹر پرائز ٹاٹا ٹیلی سرویس ، سرجیت سنگھ چوہان صدر ایس ایم ای آپریشنس ٹاٹا ٹیلی سرویس نے سمپوزیم سے خطاب کیا ۔ پراتیک پاشین نے کہا آج وقت کا تقاضہ ہے کہ بزنس کو کس طرح سے ڈیجیٹل کیا جائے جب کہ ٹاٹا ڈوکومو اس سلسلہ میں ایک ڈیجیٹل مشاورتی کونسل تشکیل دے رہی ہے ۔ سومن چکراوتی ، ہری تھلاپلی ، اشوک اسٹلوری ، ہرجیت سنگھ چوہان نے پیانل مباحث میں حصہ لیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT