Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹاپ رینک پانے والی ٹسٹ ٹیم کو انعامی رقم دوگنی

ٹاپ رینک پانے والی ٹسٹ ٹیم کو انعامی رقم دوگنی

دبئی 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی بورڈ نے آج فیصلہ کیا کہ ٹاپ رینک پانے والی ٹسٹ ٹیم کو انعامی رقم موجودہ 50,000 امریکی ڈالر سے دوگنی کرتے ہوئے 1 ملین ڈالر رکھا جائے، جس پر آئندہ سال یکم اپریل سے اطلاق ہوگا، اور ویمنس کرکٹ میں مشغول سرمایہ کو بھی پانچ گنا بڑھا دیا جائے۔ آئی سی سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ نے 2016-23ء کی مدت کے دوران ٹاپ رینک والی ٹسٹ ٹیموں اور مینس اور ویمنس آئی سی سی ایونٹس کیلئے انعامی رقم کے طور پر 65 ملین ڈالر کی اضافہ شدہ گنجائش کو منظوری دے دی ہے۔ یہ انعامی رقم 70ملین ڈالر کے ٹسٹ کرکٹ فنڈ کے علاوہ ہے، جو آئی سی سی بورڈ نے گزشتہ سال متعارف کرایا تاکہ یقینی ہوجائے کہ ٹسٹ کھیلنے والی ٹیمیں 2023ء تک اپنے وطن میں ٹسٹ کرکٹ کے پروگرام کو برقرار رکھ پائیں۔

TOPPOPULARRECENT