Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’ٹاپ‘ کمیٹی سے ابھینوبندرا مستعفی

’ٹاپ‘ کمیٹی سے ابھینوبندرا مستعفی

نئی دہلی۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار شوٹر ابھینوبندرا نے ٹارگٹ اولمپک پوڈیم (ٹاپ) کمیٹی چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمیٹی اولمپک میڈل جیتنے کی ممکنہ صلاحیت کے حامل ہندوستانی اتھیلیٹس کا انتخاب کرتی ہے کہ انہیں آئندہ سال کے ریو گیمس کیلئے اعلیٰ معیاری تربیت کیلئے سرکاری فنڈس سے استفادہ کا موقع دیا جائے۔ ٹاپ کمیٹی چیرمین انوراگ ٹھاکر کو موسومہ مکتوب میں بندرا نے کہا کہ انہوں نے اس پینل سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ ریو اولمپکس کیلئے اپنی تیاریوں کے تناظر میں اس اسکیم کیلئے کوئی بامعنی حصہ ادا کرنے کیلئے فاضل وقت نہیں پاتے ہیں۔ یہ کمیٹی گذشتہ سال بی جے پی ایم پی انوراگ ٹھاکر کی صدارت میں اسپورٹس منسٹری نے تشکیل دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT