Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹرائی سیریز : آسٹریلیا اے نے انڈیا اے کو تین وکٹ سے ہرایا

ٹرائی سیریز : آسٹریلیا اے نے انڈیا اے کو تین وکٹ سے ہرایا

چینائی ، 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اے کرکٹ ٹرائی سیریز کے ایک میچ میں دورہ کنندہ آسٹریلیا اے نے آج میزبانوں کو تین وکٹ سے ہرا دیا۔ کپتان انمکت چند نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اوپنر کی حیثیت سے خود وہ 5 رنز بناکر ناکام ہوگئے۔ اگرچہ دیگر اوپنر ماینک اگروال نے 61 رنز بنائے مگر مہمان اسپنر ایشٹن آگر کے 5/39 کے نتیجے پوری میزبان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 258/9 کا اوسط اسکور کرپائی۔ مہمان کپتان عثمان خواجہ (18) بھی بطور اوپنر کامیاب نہیں ہوئے۔ تاہم ٹراویس ہیڈ (45)، کرس لین (63)، کالم فرگوسن (45*) اور آڈم زامپا (54) نے نو گیندیں قبل 262/7 پر اپنی ٹیم کی جیت درج کرائی۔ آگر کو میچ ایوارڈ ملا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT