Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹرائی سیریز : آسٹریلیا کیخلاف ویسٹ انڈیز فاتح

ٹرائی سیریز : آسٹریلیا کیخلاف ویسٹ انڈیز فاتح

عثمان خواجہ کے 98 رنز رائیگاں ۔ سامیلز (92) کو میچ ایوارڈ
بسٹرے (سینٹ کٹس اینڈ نیویز) ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز میں جاری سہ فریقی ونڈے ٹورنمنٹ کے پانچویں میچ میں میزبانوں نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 265/7 اسکور کئے۔ اوپنر عثمان خواجہ نے سب سے زیادہ 98 رنز بنائے جبکہ کپتان اسٹیون اسمتھ  (74) اور جارج بیلی (55) نے بھی ہاف سنچریاں بنائے۔ ویسٹ انڈیز کیلئے کپتان جیسن ہولڈر، کارلوس براتھویٹ اور کیرن پولارڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کئے۔ میزبان ٹیم نے 45.4 اوورز میں 266/6 پر فتح حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آرڈر میں سب نے کچھ نہ کچھ رنز کا تعاون کیا لیکن مارلن سامیلز نے سب سے زیادہ 92 رنز بنائے اور وہ بھی عثمان کی طرح رن آؤٹ ہوئے۔ بہر حال انھیں ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔ چھٹا میچ 15 جون کو ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT