Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹرائی سیریز: ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ہرایا

ٹرائی سیریز: ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ہرایا

ہرارے ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے میں جاری تین ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے ونڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 62 رنز سے شکست دے دی۔ کل یہاں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کو بولروں نے اچھی کارکردگی کے ذریعے ٹیم کے حق میں کردیا تھا۔ تاہم بلے باز کامیاب نہ ہوسکے۔ ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین بھی بڑااسکور ترتیب دینے میں ناکام ہوئے۔ ایون لوئس اور شے ہوپ نے اسکور کو 76 تک پہنچایا مگر لیوس 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ہوپ نے اسکور کو 129 تک پہنچایا اور 3 رنز کے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔ ویسٹ انڈیز کے کامیاب بلے باز جوناتھن کارٹر اور رومین پاول اسکور کو 172 تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے لیکن 54 رنز پر کھیلنے والے کارٹر کو کلاسیکرا نے ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ کرادیا اور پانچویں کامیابی حاصل کی۔ پاول 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ویسٹ انڈیز کا اسکور 206 رنز تھا جس کے بعد بقیہ بلے باز بڑا اسکور ترتیب دینے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم آخری اوور میں 227 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ سری لنکا کی جانب سے کلاسیکرا، لکمل اورپرادیپ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 165 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ کیپٹن جیسن ہولڈر (2/16) کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔ سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے میزبان زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 5 پوائنٹس حاصل کئے تھے۔ 19 نومبر کو بلاوایو میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT