Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹرافک قواعد پر سخت عمل سے حادثات میں کمی

ٹرافک قواعد پر سخت عمل سے حادثات میں کمی

حیدرآباد 23اگست (یواین آئی ) تلنگانہ کے دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں ٹرافک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کے نئے منصوبوں کے نتیجہ میں اس میں کمی آئی ہے ۔پولیس نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پوائنٹس سسٹم کے ساتھ ساتھ جرمانہ کا بھی سسٹم شروع کیا ہے جس کے نتیجہ میں سڑک حادثات میں بتدریج کمی آرہی ہے ۔ساتھ ہی شراب پی کر حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں اور رات کے اوقات میں بائیک ریسنگ کرنے والوں کے خلاف مہم میں بھی شدت پیداکردی ہے ۔پولیس نے کہاکہ ان اقدامات کے نتیجہ میں سڑک حادثات میں مرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔تیز رفتاری کے سبب ہوئے حادثات میں مرنے والوں کی تعداد گزشتہ سال 450تھی اور 2500افراد شدیدزخمی ہوگئے تھے تاہم اس سال حادثات میں مرنے والوں کی تعداد187رہی ہے ۔پولیس ، ٹرافک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمنٹ رہی ہے اور ان پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ جیل کی سزا بھی دی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں حادثات کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔پولیس چاہتی ہے کہ شہر حیدرآباد کو حادثات سے پاک شہر بنایا جائے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT