Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹرانسکو ، جینکو اور این پی ڈی سی ایل میں انجینئروں کی 1226 جائیدادوں پر تقررات

ٹرانسکو ، جینکو اور این پی ڈی سی ایل میں انجینئروں کی 1226 جائیدادوں پر تقررات

مسلم امیدواروں کے لیے سنہری موقع ، سیاست کی طرف سے رہنمائی
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( نمائندہ خصوصی ) : حکومت تلنگانہ نے مختلف محکمہ جات میں ہزاروں مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس اعلان کے تحت ٹرانسکو ، جینکو اور NPDCL میں الیکٹریکل ، سیول ، میکانیکل ، ای سی ای اور سی ایس سی آئی انجینئرس کے تقررات کیے جارہے ہیں ۔ ایسے مسلم طلبہ جنہوں نے مذکورہ شعبوں یا مضامین میں انجینئرنگ کیا ہے ۔ ان کے لیے سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کا یہ سنہری موقع ہے ۔ یہ مسلم امیدوار ریاست میں مسلمانوں کو حاصل 4 فیصد تحفظات سے بھر پور استفادہ کرسکتے ہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ ٹرانسکو میں الیکٹریکل انجینئرس ( اسسٹنٹ انجینئرس ) کی 184 اسسٹنٹ انجینئرس ( سیول ) کی 22 جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ 26 اکٹوبر درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔ جب کہ امتحان 29 نومبر 2015 کو ہوگا ۔ دوسری طرف جینکو میں اسسٹنٹ انجینئر ( الیکٹریکل ) کی 419 ، اے ای ( میکانیکل ) کی 195 ، اے ای ( ای سی ای ) کی 70 اور اے ای ( سیول ) کی 172 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں ۔ اس کے لیے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 28-10-2015 مقرر کی گئی ہے ۔ ان عہدوں کے لیے 14 نومبر 2015 کو امتحان ہوگا ۔ این پی ڈی سی ایل میں اے ای ( الکٹریکل ) کی 159 ، اے ای ( سیول ) کی 3 اور اے ای ( سی ایس سی ، آئی ٹی ) کی 02 جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ ان جائیدادوں کے لیے درخواستیں 15 اکٹوبر 2015 تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ 8 نومبر کو امتحان ہوگا ۔ امیدوار دیگر تفصیلات کے لیے سیاست کیرئیر گائیڈنس سیل محبوب حسین جگر ہال عابڈس حیدرآباد سے ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ ٹرانسکو ، جینکو اور این پی ڈی سی ایل میں انجینئروں کی جملہ 1226 جائیدادوں پر تقررات کیے جارہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT