Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹرانسکو ، جینکو میں انجینئرس کی ملازمتیں،ادخال درخواست کی 26 اکٹوبر آخری تاریخ

ٹرانسکو ، جینکو میں انجینئرس کی ملازمتیں،ادخال درخواست کی 26 اکٹوبر آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): الیکٹریسٹی محکمہ کے ٹرانسکو میں اسسٹنٹ انجینئرس ( اے ای ) کے الکٹریکل کی 184 ، سیول کی 22 پوسٹ کے لیے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 اکٹوبر ہے اور جینکو میں الکٹریکل کی 419 ، میکانیکل 195 ، ای سی ای 70 اور سیول کی 172 پوسٹ میں اس کے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 اکٹوبر ہے اور امتحان 14 نومبر کو ہے ۔ تلنگانہ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی میں الکٹریکل انجینئرس کے 201 پوسٹ کے لیے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 اکٹوبر اور امتحان 22 نومبر کو ہے ۔ اس کے فارمس ان کے الگ الگ ویب سائٹ آن لائن داخل کرنا ہوگا اس کے امتحانات جے این ٹی یو کے تحت 80 نشانات ٹیکنیکل مضمون اور 20 نشانات جنرل اسٹڈیز کا ہوگا ۔ اس کی کوچنگ ، نوٹس ، ٹسٹ میٹرئیل ، کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رجوع ہوں اتوار 25 اکٹوبر کو دو بجے ماڈل ٹسٹ رکھا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT