Sunday , June 25 2017
Home / دنیا / ٹرمپ، مرکیل کے درمیان اب جمعہ کو ملاقات ہوگی: وائٹ ہاؤس

ٹرمپ، مرکیل کے درمیان اب جمعہ کو ملاقات ہوگی: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شمال مشرقی علاقے میں آئے برفانی طوفان کی وجہ سے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے ۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک بیان جاری کر کے اس بات کی اطلاع دی گئی۔وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری سین اسپائسر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان منگل کو ہونے والی میٹنگ کو جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
ایتھوپیا میں کوڑے کرکٹ کے پہاڑ کی زد میں آنے سے 65افراد ہلاک
ادیس ابابا، 14مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے بیرونی علاقے میں کوڑے کرکٹ کے ایک پہاڑ کی زد میں آکر کم از کم 65 لوگوں کی موت ہو گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق کوڑے کا یہ پہاڑ ہفتہ کی رات کو کھسک گیا جس کی زد میں آئے بہت سے لوگ اب تک لاپتہ ہیں۔ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے وقت تقریباً 140 افراد جائے حادثہ پر موجود تھے ۔کئی ٹن کوڑے کرکٹ کے نیچے کئی عارضی گھر بھی دب گئے ہیں۔واضح رہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں گزشتہ 5 دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے ادیس ابابا کا کچرا پھینکا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT