Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / ٹرمپ ،سیاست کی دُنیا میں ’’خطرناک نووارد‘‘ : روحانی

ٹرمپ ،سیاست کی دُنیا میں ’’خطرناک نووارد‘‘ : روحانی

تہران۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق صدر حسن روحانی نے حال ہی میں امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اُس حکم نامہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جہاں ٹرمپ نے 7 مسلم اکثریتی ممالک بشمول ایران کے شہریوں کی امریکہ آمد پر امتناع عائد کردیا ہے۔ حسن روحانی نے اس موقع پر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے انتظامیہ کو ’’نووارد‘‘ قرار دیا جنہیں سیاست کا مفہوم ہی نہیں معلوم۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ایک دوسری ہی دنیا کے باشندے تھے اور اب اچانک سیاسی دُنیا میں آگئے ہیں اور اُتھل پتھل مچادی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ (ٹرمپ) نہ صرف امریکہ بلکہ دیگر ممالک کو بھی ناقابل تلافی نقصانات پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ دیانتدار نہیں ہے۔ ایک طرف امریکہ یہ ادعا کرتا ہے کہ وہ ایرانی شہریوں کا دوست ہے اور دوسری طرف ایرانی شہریوں پر امریکہ پابندی لگا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT