Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ ، ٹھاکرے اور اکبر اویسی کی ایک ہی دن سالگرہ

ٹرمپ ، ٹھاکرے اور اکبر اویسی کی ایک ہی دن سالگرہ

امر اکبر انتھونی

ممبئی ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : مشہور زمانہ 3 سیاستدان 2 کا تعلق ہندوستان سے اور ایک کا تعلق امریکہ سے ہے اور وہ ہمیشہ نفرت انگیز تقاریر کی بناء خبروں میں رہتے ہیں لیکن ان میں ایک چیز مشترکہ ہے ۔ وہ ہے ان کی سالگرہ جو کہ ایک ہی دن منائی جاتی ہے ۔ ریپبلیکن پارٹی سے وابستہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے 14 جون کو اپنی 70 ویں سالگرہ منائی ۔ اتفاق سے اس دن ہندوستان کے 2 سیاستدان اکبر الدین اویسی اور راج ٹھاکرے کی سالگرہ واقع ہوئی ہے ۔ اکبر الدین اویسی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین حیدرآباد کے سینئر لیڈر ہیں جب کہ راج ٹھاکرے مہاراشٹرا نونرمان سینا کے بانی اور سربراہ ہیں ۔ یہ دونوں لیڈرس ڈونالڈ ٹرمپ کی طرح ہیں جن پر تفرقہ پرست سیاست کھیلنے کا الزام ہے ۔

TOPPOPULARRECENT