Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / ٹرمپ افریقی ۔امریکن عوام کی تائید حاصل کرنے کوشاں

ٹرمپ افریقی ۔امریکن عوام کی تائید حاصل کرنے کوشاں

واشنگٹن 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنی ڈیموکریٹ صدارتی حریف ہیلاری کلنٹن کے ووٹوں میں نقب لگانے کی کوشش میں ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے افریقی ۔ امریکن برادری سے کہا کہ وہ بہتر مستقبل کیلئے ان کی مہم کی حمایت کریں۔ افریقی ۔ امریکی برادری اب تک ہیلاری کلنٹن کی حامی رہی ہے ۔ ٹرمپ نے کل رات مشیگن میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ آج رات وہ ہر افریقی ۔ امریکن شہری سے خواشہ کرتے ہیں کہ وہ انہیں اپنا ووٹ دیں اگر وہ ملک میں بہتر مستقبل چاہتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہیلاری کلنٹن نے اب تک افریقی امریکن شہریوں کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ہیلاری کلنٹن کی پالیسیوں سے کسی بھی گروپ کو اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا افریقی ۔ امریکن شہریوں کو ہوا ہے ۔ اگر ہیلاری کلنٹن کا مقصد افریقی ۔ امریکن برادری کو نقصان پہونچانا ہی تھا تو پھر وہ اس سے بہتر کچھ اور نہیں کرسکتی تھیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ہیلاری کلنٹن کو زائد از 90 فیصد افریقی ۔ امریکن شہریوں کی تائید حاصل ہے جبکہ اس وسیع برادری میں ڈونالڈ ٹرمپ کی تائید قابل نظر اندآز ہے ۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں افریقی ۔ امریکن برداریوں کو ڈیموکریٹک اقتدار میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور اگر انہیں مستقبل میں اس صورتحال سے بچنا ہے تو پھر انہیں ان کے حق میں ووٹ استعمال کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹکس کے اقتدار میں افریقی عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT