Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / ٹرمپ امریکی سفار تخان یروشلم منتقل کرنے سنجیدہ : یروشلم میئر

ٹرمپ امریکی سفار تخان یروشلم منتقل کرنے سنجیدہ : یروشلم میئر

یروشلم۔23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یروشلم کے میئر نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتطامیہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے منتقل کرکے یروشلم میں قائم کرنے انتہائی سنجیدہ اور اپنے وعدہ کا پابند نظر آرہا ہے۔ میئر نیربرکت نے بتایا کہ ٹرمپ نے اپنی نئی انتظامیہ کے ارکان کے ساتھ جس نوعیت کی بات چیت کی ہے اس سے یہی لگتا ہے کہ وہ اپنے ارادوں میں اٹل ہیں اور امریکی سفارت خانہ کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرکے ہی دم لیں گے۔ آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی سفارت خانے کی منتقلی کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس کے باوجود بھی اگر ٹرمپ انتظامیہ نے ذہن سازی کرلی ہے تو اس کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔ یہ کام عاجلانہ طور پر نہیں کیا جاسکتا۔ یاد رہے کہ جس طرح دیگر ممالک کے سفارت خانے تل ابیب میں ہیں وہیں امریکی سفارت خانہ بھی ہے۔ دوسری طرف فلسطینی شہریوں نے امریکی سفارتخانہ کوتل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کو ایک سیاسی نوعیت کا فیصلہ قرار دیا۔ وائٹ ہائوس کی جانب سے بھی کل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ امریکی سفارت خانہ کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کی بات چیت اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT