Tuesday , March 28 2017
Home / دنیا / ٹرمپ انتظامیہ :H-1B ویزا مسئلہ سے مسائل کا اندیشہ

ٹرمپ انتظامیہ :H-1B ویزا مسئلہ سے مسائل کا اندیشہ

امریکہ میں قائم کمپنیاں آؤٹ سورسنگ سے گریز کریں ، معیشت کوبڑھاوا دینے کے منصوبے
واشنگٹن ۔12 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام ) ڈونالڈ ٹرمپ کا نظم و نسق ہند ۔ امریکہ روابط میں پیشرفت کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کریگا اور دہشت گردی کے بارے میں پاکستان کی ’’ڈوغلی پالیسیوں‘‘ پر سخت موقف اختیار کرے گا ، لیکن H-1B ویزوںکا مسئلہ نئی دہلی حکومت کے ساتھ ممکنہ ٹکراؤ کا سبب بن سکتا ہے ۔ یہ ایک بڑے امریکی ماہر کی رائے ہے جو جنوبی ایشیائی اُمور کے معاملہ میں مہارت رکھتی ہیں ۔ ہیرٹیج فاؤنڈیشن کی لیزا کورٹیس نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی ‘ کو بتایا کہ ممکنہ طورپر ٹرمپ نظم و نسق امریکہ ۔ انڈیا تعلقات میں اب تک کی پیشرفت کو آگے لے جانے پر توجہ دے گا ۔ انھوں نے کہا کہ صدر منتخب ٹرمپ نے اپنی مہم کے دوران ہندوستان کے تعلق سے کئی مثبت تبصرے بھی کئے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ باہمی شراکت کو آگے بڑھانے کے اقدامات ضرور کریں گے ۔ تاہم H-1B ویزا دونوں ملکوں کے درمیان ہمیشہ ہی خفگی پیدا کرنے کا موجب بنا ہے ۔ دریں اثناء نوکریوں کو سمندر پار وسائل سے مربوط کرنے والی امریکی کمپنیوں کے خلاف اپنے موقف میں سختی پیدا کرتے ہوئے صدر منتخب ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے واضح کردیا ہے کہ نیا انتظامیہ ایسا ماحول فروغ دے گا کہ امریکی کمپنیاں آؤٹ سورسنگ سے گریزاں ہوجائیں ، امریکہ میں جابس پیدا کرنے پر زیادہ توجہ دیں ، یہاں ٹیکس ادا کریں اور امریکی معیشت کو ازسرنو استحکام بخشیں ۔ صدارتی عبوری ٹیم نے گزشتہ روز تجارتی اصلاحات کے بارے میں مختصر پالیسی پیپر میں اعلان کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کئی دہوں سے جاری ایسی پالیسیوں سے انحراف کرے گا جن کی وجہ سے خود امریکہ میں بیروزگاری پیدا ہوگئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT