Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل میںآتشزدگی

ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل میںآتشزدگی

نیویارک۔4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں نیویارک کے کولمبس سرکل میں واقع ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل اور ٹاور میں اچانک آگ لگ گئی ۔ حکام کے مطابق 52 منزلہ اس عمارت k کی 47 ویں منزل پر کل اچانک آگ لگ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مشین میں تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے آگ لگی۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد عمارت کے کچھ حصوں سے لوگوں کو باہر نکالا گیا اس کے بعد جلدہی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
اردغان کی جرمنی پر برہمی
انقرہ ۔4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترک صدر رجب طیب اردغان نے جرمن روزنامے دی ویلٹ کے زیر حراست صحافی کو ’جاسوس‘ قرار دیا ۔ ترک صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈینیز یوچَیل جرمنی کیلئے جاسوسی کرتے ہیں اور ان کے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ساتھ روابط بھی ہیں۔ جرمن وزارت خارجہ نے اردغان کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT