Monday , April 24 2017
Home / دنیا / ٹرمپ اور اطالوی وزیراعظم نے پیرس حملہ کی مذمت کی

ٹرمپ اور اطالوی وزیراعظم نے پیرس حملہ کی مذمت کی

واشنگٹن ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج پیرس دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہر ملک انتہائی چوکنا اور مضبوط ہوجائے۔ دورہ پر آئے اطالوی وزیراعظم پالوجنٹیلونی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے امریکہ کی جانب سے فرانس کی عوام کے لئے ہم تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ایک بار پھر ہوگیا۔ دنیا میں آج کل دہشت گرد حملے معمول بن چکے ہیں جس نے ساری دنیا کو ایک خطرناک صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔ ایسا لگتا ہیکہ اب  ان دہشت گرد حملوں کا کہیں اختتام نہیں ہوگا لیکن ہمیں مزید محتاط، چوکنا اور مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔ اطالوی وزیراعظم نے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے ذریعہ ادا کئے گئے جملوں کی تائید کرتے ہیں۔ ایک ایسے وقت جب فرانس میں انتخابات کیلئے صرف تین روز باقی ہیں، دہشت گرد حملہ ہونا ایک بدبختانہ بات ہے۔ ہم فرانسیسی عوام سے ان کے اس نازک دور پر اظہاریگانگت کرتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT