Thursday , July 27 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ اور سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

ٹرمپ اور سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

واشنگٹن۔15مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج وائٹ ہاؤس میں سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے علاوہ شام میں جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔اوول آفس میں مسٹر ٹرمپ اور شہزادہ محمد کے درمیان بات چیت ہوئی۔ خیال ر ہے کہ شہزادہ محمد سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں۔اس موقع پر امریکی نائب صدر مائیک پینس، مسٹر ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیرڈ کوشنر، چیف آف اسٹاف ریس پرائبس اور اسٹیو بینن بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT