Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / ٹرمپ اور مودی ایک زبان میں بات کر رہے ہیں : کنہیا کمار

ٹرمپ اور مودی ایک زبان میں بات کر رہے ہیں : کنہیا کمار

کوزی کوڈ ۔ یکم اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جے این یو طلبا تنظیم کے لیلار کنہیا کمار نے آج الزام عائد کیا کہ امریکہ کے ریپبلکین صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے خلاف ایک زبان میں بات کر رہے ہیں۔ کنہیا کمار نے یہاں سہ روزی جنرل کونسل اجلاس اے آئی ایس ایف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہی مسلمانوں کے خلاف بول رہے ہیں۔ امریکہ میں ٹرمپ کہتے ہیں کہ مسلمانوں اور سیاہ فاموں کو چلے جانا چاہئے جبکہ ہندوستان میں مودی کی قیادت بھی اسی زبان میں مسلمانوں ‘ دلتوں اور دوسری اقلیتوں کے خلاف بات کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT