Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ اور پوٹن کا پہلی مرتبہ آمنا سامنا اور مصافحہ

ٹرمپ اور پوٹن کا پہلی مرتبہ آمنا سامنا اور مصافحہ

ہیمبرگ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نے جی ۔ 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی میں آمد کے موقع پر آج پہلی مرتبہ مصافحہ کیا۔ روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ’’انہوں نے مصافحہ کیا اور کہا کہ وہ بہت جلد ملاقات کریں گے‘‘۔ امریکہ کے دولتمند تاجر اور روسی جاسوس ادارہ کے جی بی کے سابق سربراہ کا جرمنی کے بندرگاہی شہر ہیمبرگ میں یہ مصافحہ رواں سال کی ایک انتہائی اہم سیاسی ملاقات تصور کیا جارہا ہے۔ اجلاس کے آغاز سے قبل ان دونوں قائدین نے کہا کہ بات چیت کیلئے وہ بہت جلد مل بیٹھنے کے متمنی ہیں۔ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’میں آج تمام عالمی قائدین سے ملاقات کا متمنی ہوں ان میں ولادیمیر پوٹن بھی شامل ہیں، جن سے بہت کچھ تبادلہ خیال کرنا ہے‘‘۔
اس سوال پر کہ آیا پوٹن بھی بات چیت کے بارے میں ایسے ہی احساسات رکھتے ہیں، پیسکوف نے اثبات میں جواب دیا۔

TOPPOPULARRECENT