Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / ٹرمپ اور کروز کے بیویوں پرتبصرے

ٹرمپ اور کروز کے بیویوں پرتبصرے

واشنگٹن ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن صدارتی امیدوارکی حیثیت سے نامزدگی کی دوڑ اب اس حد تک انحطاط پذیر ہوگئی کہ ڈونالڈ ٹرمپ اور ٹیڈکروز انتخابی مہمات میں اپنے خطابات کے دوران ایک دوسرے کی بیویوں کو بھی نہیں بخش رہے ہیں جبکہ امریکی سیاست میں ایسا شاذونادر ہی ہوتا ہے۔ ٹیکساس سینیئر ٹیڈکروز نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ چھیڑخانی کرنا آسان نہیں ہے یا میری دکھتی رگ کو اگر چھیڑا جائے تو میں بہت جلد غصہ میں نہیں آتا لیکن کوئی میری بیوی اور میرے بچوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرے تو یہ بات ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کو بزدل کہا۔ یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ہی ٹرمپ نے ٹیڈکروز کی بیوی اور بچوں پر رکیک ریمارکس کئے تھے جس نے کروز کو برہم کردیا تھا۔ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر ایک امیج بھی پوسٹ کی تھی جہاں انہوں نے اپنی بیوی میلانیا جو سابقہ ماڈل ہیں، کا ٹیڈکروز کی  بیوی سے موازنہ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’’تصویر ایک ہزار الفاظ کا متبادل ہے‘‘۔ کروز نے جواباً تحریر کیا کہ خواتین کو نشانہ مت بناؤ۔ تمہاری بیوی خوبصورت ہے تاہم ہیڈی (کروز کی بیوی) میری زندگی ہے۔ یہ قصہ دراصل اس وقت شروع ہوا جب ایک سوپر سیاسی امور کمیٹی نے جو کروز کیلئے مہم چلاتی ہے، نے ایک اشتہار شائع کروایا تھا جس میں ٹرمپ کی بیوی میلانیا کی عریاں تصویر شائع کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT