Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / ٹرمپ اپنا توہین آمیز رویہ اور زہریلی فطرت نہیں بدل سکتے

ٹرمپ اپنا توہین آمیز رویہ اور زہریلی فطرت نہیں بدل سکتے

واشنگٹن ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اندرون دو ماہ یہ دوسرا واقعہ ہوگا جب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن نے ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کی (ٹرمپ) انتخابی مہم چلانے کے انداز پر زبردست تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نئے نئے انداز اپنانے سے ان کی (ٹرمپ) شخصیت یا فطرت تبدیل نہیں ہوجائے گی۔ ٹرمپ ایک ایسی شخصیت کا نام ہے جو اپنی انتخابی مہم میں کسی کو بھی شامل کرسکتے ہیں اور کسی کو بھی نکال باہر کرسکتے ہیں۔ کلیولینڈ میں کل ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ہلاری نے یہ ریمارکس کئے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ آج بھی خواتین کی توہین کرتے ہیں، معذور افراد کا مضحکہ اڑاتے ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ ہماری فوجی جنرلوں سے زیادہ انہیں دولت اسلامیہ کے بارے میں معلومات حاصل ہے۔ یہ وہی ٹرمپ ہیں۔ ان میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ اگر کوئی بھی شہری ٹرمپ کو ووٹ دینے کے بارے میں ذہن سازی کرچکا ہے تو بہتر ہوگا کہ وہ اپنے دوستوں سے باہم مشورہ کرلے کیونکہ اگر کوئی آپ کا سچا دوست ہوگا تو وہ آپ کو ٹرمپ کو ووٹ دینے کا مشورہ ہرگز نہیں دے گا۔

TOPPOPULARRECENT