Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / ٹرمپ اپنی تنخواہ کا عطیہ دیں گے

ٹرمپ اپنی تنخواہ کا عطیہ دیں گے

واشنگٹن ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈونالڈ ٹرمپ اپنی سالانہ صدارتی تنخواہ 400,000 ڈالر سال کے ختم پر چیاریٹی میں بطور عطیہ دیں گے، ترجمان شان اسپائسر نے یہ بات کہی اور یہ بھی بتایا کہ وہ میڈیا سے مدد بھی چاہتے ہیںکہ کوئی مناسب کاز کی رہنمائی کریں۔ ڈونالڈ اور میڈیا کے روابط تلخی بھرے رہے ہیں کیونکہ اکثر ٹرمپ نے میڈیا کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان نے گذشتہ روز اپنی روزانہ کی بریفنگ میں میڈیا والوں کو بتایا کہ صدر کا ارادہ سال کے اختتام پر اپنی تنخواہ کو عطیہ کردینے کا ہے۔ انہوں نے امریکی عوام سے عہد کیا ہے۔ انہوں نے انکساری سے آپ تمام سے خواہش کی ہیکہ کسی مناسب کاز کے انتخاب کے سلسلہ میں رہنمائی کرے ۔ یہ وائیٹ ہاؤس کی طرف سے قدرے خلاف معمول بیان ہے کیونکہ میڈیا کے ساتھ لگ بھگ روزانہ وائیٹ ہاؤس کے حکام کا ٹکراؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

ٹرمپ انتظامیہ میںسیما ورما کی شمولیت کی توثیق
واشنگٹن ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینیٹ نے ہندوستانی ۔ امریکی سیما ورما کی ٹرمپ انتظامیہ میں نگہداشتِ صحت کے اعلیٰ عہدہ کیلئے توثیق کردی ہے اور وہ اوباما کیر کو منسوخ کرتے ہوئے اس کا متبادل پیش کرنے حکومت کی مساعی میں کلیدی رول ادا کرنے والی ہیں۔ سینیٹ کی رائے دہی میں سیما کے حق میں 55-43 کا نتیجہ برآمد ہوا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT