Monday , September 25 2017
Home / دنیا / ٹرمپ برطانیہ کا دورہ 2018ء میں کریں گے

ٹرمپ برطانیہ کا دورہ 2018ء میں کریں گے

لندن ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کو اب آئندہ سال کیلئے منصوبہ بند کیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت کے ایک سینئر ذریعہ نے یہ بات بتائی۔ یاد رہیکہ جس وقت جنوری میں ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف لیا تھا اس کے کچھ ہی دنوں بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے امریکہ کا دورہ کیا تھا اور ٹرمپ سے ملاقات کے دوران انہیں دورہ برطانیہ کی دعوت دی تھی۔ تاہم دورہ کیلئے کسی مخصوص تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔ ذریعہ نے بتایا کہ فریقین 2017ء کے دوران کسی بھی تاریخ کا تعین نہیں کرسکے تھے لہٰذا اب ڈونالڈ ٹرمپ کا دورہ برطانیہ 2018ء میں ہی ممکن ہوسکے گا۔

دولت اسلامیہ کی مدد کرنے
والا امریکی فوجی گرفتار
واشنگٹن، 11جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی وفاقی تحقیقاتی بیورو (ایف بی آئی) کے حکام نے ایک امریکی فوجی کو مبینہ طور پر بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) کو مدد پہنچانے کے معاملے میں گرفتار کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے 34 سالہ کانگ کو ہوائی صوبے کے دارالحکومت ھونولولوواقع اس کی رہائش گاہ سے ہفتہ کی شام گرفتار کیا۔ امریکی فوج کے 25 ویں انفینٹري ڈویژن میں ہوائی ٹریفک کنٹرول آپریٹر کے عہدے پر مامور کانگ 2010 میں عراق اور 2014میں افغانستان میںتعینات تھا۔ فوج میں اپنے کیریئر کے دوران اس نے تقریبا 10 بار مختلف انعامات حاصل کئے تھے۔ کانگ کو پیر کو وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT