Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ دنیا کو درپیش 10 بڑے خطرات میں شامل

ٹرمپ دنیا کو درپیش 10 بڑے خطرات میں شامل

لندن ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اکونومسٹ انٹلیجنس یونٹ ( ای آئی یو) کی جانب سے جاری کی گئی درجہ بندی میں ڈونالڈ ٹرمپ کی ممکنہ صدارت کو برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج اور جنوبی بحیرہ چین میں لڑائی سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کو صدارت ملنے کا مطلب عالمی معیشت میں بے چینی اور امریکہ میں سیاسی اور سکیورٹی سے متعلق خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے امید نہیں کہ ٹرمپ ، ہلاری کلنٹن کو شکست دے پائیں گے جو اس کے خیال میں ڈیموکریٹس کی متوقع امیدوار ہیں۔ ای آئی یو کی جانب سے خطرات کی درجہ بندی ایک سے 25 پوائنٹس کے اسکیل پر کی گئی ہے۔ چینی معیشت کا زوال 20 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ یوکرین اور شام میں روس کی مداخلت کے نتیجے میں نئی سرد جنگ کا آغاز 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ای آئی یو کی جانب سے اس رپورٹ سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ تاحال ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں کے بارے میں بہت کم بات کی ہے اور ان کی پالیسیاں بہت تیزی سے تبدیل بھی ہوتی رہی ہیں۔
ٹرمپ کے بزنس ہیڈ کوارٹرز کے سامنے کفن پوش احتجاج
نیو یارک ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیو یارک میں درجنوں مظاہرین نے ڈونالڈ ٹرمپ آرگنائزیشن کے ہیڈکوارٹرز کے باہر اُن کے نفرت انگیز بیانات کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین ٹرمپ ٹاور کے سامنے کفن لپیٹ کر سڑک پر لیٹ گئے۔ یہ احتجاج گن کنٹرول کیلئے کام کرنے والی ایک این جی او کی طرف سے کیا گیا۔ مظاہرین کے مطابق امریکہ میں اسلحہ تشدد کے واقعات میں روزانہ متعدد افراد ہلاک ہوتے ہیں اور ٹرمپ اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔

TOPPOPULARRECENT