Monday , September 25 2017
Home / دنیا / ٹرمپ دنیا کو گھوڑا اور بگھی کے دور میں لے جانا چاہتے ہیں

ٹرمپ دنیا کو گھوڑا اور بگھی کے دور میں لے جانا چاہتے ہیں

ہالی ووڈاداکار اور سابق گورنر آرنلڈ شوازنگر کا طنز
کینس۔ /21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہالی ووڈ اداکار اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوازنگر نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے کوئلہ کے احیاء منصوبہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیاکو ’’گھوڑے اور بنڈی‘‘ کے دور میں پیچھے لے جانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی توانائی کی پالیسی انتہائی افسوسناک ہے اور وہ کوئلہ کی پیداوار پر توجہ دے رہے ہیں جس سے کرہ ارض کو بھی نقصان ہوگا ۔ انہوں نے کینس فلم فیسٹول میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ بات سنی کہ ٹرمپ کوئلہ کے احیاء کے خواہاں ہے تو اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ وہ پیچھے کی طرف جارہے ہیں ۔ اس کے بعد ٹرمپ چاہیں گے کہ گھوڑوں اور بگھیوں کو واپس لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ہو ں یا نہ ہو ہمیں آگے کی طرف دیکھنا چاہئیے ۔ انہوں نے دنیا بھر کے عوام پر زور دیا کہ وہ کرہ ارض کو بچانے کیلئے آگے آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر بڑی تحریک بنیادی سطح سے شروع ہوئی ہے۔ لہذا ہمیں واشنگٹن کا انتظار نہیں کرنا چاہئیے بلکہ عوام کو ماحولیاتی تحفظ کیلئے خود آگے آنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT