Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ٹرمپ دو ہفتہ کیلئے ’’کام کے ساتھ تعطیلات‘‘ پر روانہ

ٹرمپ دو ہفتہ کیلئے ’’کام کے ساتھ تعطیلات‘‘ پر روانہ

واشنگٹن ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نیوجرسی میں واقع اپنے گولف کلب میں دو ہفتوں کی طویل ’’ورکنگ تعطیلات‘‘ گزاریں گے۔ جاریہ سال جنوری میں امریکی صدر کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی تعطیلات ہوگی۔ یاد رہیکہ ٹرمپ ہمیشہ اپنے پیشرو سابق صدر بارک اوباما کے ہوائی اور مارتھاس وائن یارڈ میں تعطیلات گزارنے پر تنقید کیا کرتے تھے، اب وہ خود آئندہ دو ہفتہ اپنے خانگی گولف کلب میں گزاریں گے۔ دریں اثناء وائیٹ ہاؤس کی ڈپٹی پریس سکریٹری لنزے والٹرس نے ایرفورس ون میں ان کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو بتایاکہ صدر موصوف کل بیڈ منسٹر کے لئے روانہ ہوں گے۔ بہرحال والٹرس نے صدر ٹرمپ کی تعطیلات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران وائیٹ ہاؤس کے مغربی حصہ میں ایئرکنڈیشننگ اور ہیٹنگ سسٹم میں پیدا ہوئی خامیوں کو بھی درست کرلیا جائے گا جبکہ یہاں کے اسٹاف کو وائیٹ ہاؤس کامپلکس کے ہی ایک دیگر حصہ میں عارضی طور پر منتقل کیا جائے گا۔ تزئین نو اور داغ دوزی کے بعد دوبارہ وہاں کام شروع ہوجائے گا۔ علاوہ ازیں نیوی میس کچن، مغربی حصہ کی زیریں لابی اور آئی ٹی سسٹم کی بھی درستگی عمل میں آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT