Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ٹرمپ سے H-1B ویزہ قوانین میںاصلاحات کی خواہش

ٹرمپ سے H-1B ویزہ قوانین میںاصلاحات کی خواہش

واشنگٹن ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سلیکان ویلی کے ایک سی ای او نے آج نومنتخبہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اس خواہش کا اظہار کیا ہیکہ اگر موصوف H-1B ویزے کی اجرائی کے طریقہ کار میں کچھ اصلاحات کریں تو اس سے مزید ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ ٹرمپ سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ اسپیشالٹی ورک ویزہ کے کوٹہ میں اضافہ کریں کیونکہ اس طرح ملک میں ملازمتوں کے زائد مواقع کے ایجنڈہ پر عمل آوری کی جاسکتی ہے۔ اس طرح امریکی کمپنیوں کو انتہائی ہنرمند اور قابل ورکرس کو ملازمتیں فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔ لاریل اسٹریٹیجر جو ایک عالمی سطح کی بزنس ایڈوائزری اور اسٹریٹیجک کمیونکیشن فرم ہے، کے بانی، صدر اور سی ای او ایلان ایچ فلیش مین نے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT