Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / ٹرمپ عوامی عہدہ سنبھالنے کے اہل نہیں : ہیرس

ٹرمپ عوامی عہدہ سنبھالنے کے اہل نہیں : ہیرس

HOUSTON, JUNE 18 - Republican U.S. Presidential candidate Donald Trump speaks at a campaign rally in Houston, Texas, U.S., June 17, 2016. REUTERS/UNI PHOTO-4R

واشنگٹن 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈونالڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے ہندوستانی ۔ امریکی کیلیفورنیا اٹارنی جنرل کملا ہیرس نے کہا کہ ریپبلیکن امکانی صدارتی امیدوار کا غیر مستحکم تحمل اور ان کے خطرناک پالیسی موقف سے وہ ( ٹرمپ ) عوامی عہدہ پر فائز ہونے کے اہل نہیں رہ جاتے ۔ کملا ہیرس جاریہ سال ہندوستانی نژاد پہلے سینیٹر ہونے کے قریب پہونچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ اپنے برہمی والے اور خطرناک بیانات کو دوگنا کرتے جا رہے ہیں۔ ہیرس نے اپنے حامیوں کے نام ایک ای میل میں کہا کہ حال ہی میں ٹرمپ نے مسلم مہاجرین کے امریکہ میں داخلہ کو روکنے کی بات کی تھی اور کہا تھا کہ امریکہ میں مسلم برادری در اصل دہشت گردوں کو پناہ دیتی ہے ۔ ہیرس امریکی سینیٹ کیلئے کیلیفورنیا سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ کملا ہیرس خود ڈیموکریٹ ہیں اور امریکی صدر اوباما سے اچھے تعلقات رکھتی ہیں ایسے میں ماہ نومبرم یں ہونے والے عام انتخابات میں ان کی کامیابی تقریبا طئے سمجھی جا رہی ہے ۔ انہوں نے اپنے ای میل میں ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حالیہ عرصہ میں وہ اپنے شدت پسندانہ بیانات کی اجرائی اور بھی تیز کرچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT