Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / ٹرمپ ’’غیرمعمولی باصلاحیت‘‘ شخص : پوٹن

ٹرمپ ’’غیرمعمولی باصلاحیت‘‘ شخص : پوٹن

ماسکو 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)صدر روس ولادیمیر پوٹن نے آج امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو ایک ’’باصلاحیت غیرمعمولی‘‘ شخص قرار دیتے ہوئے روس کے بارے میں اُن کے موقف کی ستائش کی۔ پوٹن نے کہاکہ یہ امریکہ کا کام نہیں ہے کہ اُن کی خوبیوں کا فیصلہ کرسکے۔ اس کا فیصلہ رائے دہندوں کو کرنا ہے لیکن وہ صدارتی دوڑ میں بہترین قائد ہیں۔ پوٹن نے کہاکہ روس اُن کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے وہ آئندہ سال صدر امریکہ منتخب ہوں یا نہ ہوں۔ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف اپنے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے اپنے دوستوں اور دشمنوں دونوں کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں۔ اُنھوں نے عہد کیا تھا کہ تمام مسلمانوں کے امریکہ میں داخلہ پر امتناع عائد کردیا جائے۔ اُنھوں نے کہا تھا کہ اگر وہ صدر امریکہ منتخب ہوجائیں تو ایسا ہی کریں گے۔ وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے کل ٹرمپ کے تبصرہ کو ’’انتشار پسند، احمقانہ اور غلط‘‘ قرار دیا۔ پوٹن نے کہاکہ ٹرمپ کے اپنی اندرون ملک صورتحال پر تبصرے انتخابی مہم کا ایک حصہ ہیں اور روس سے اُن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ روس کے بارے میں اُنھوں نے کوئی قابل اعتراض تبصرہ نہیں کیا ہے ، ہم کسی بھی ملک کی داخلی سیاست میں دخل اندازی نہیں کرتے۔

TOPPOPULARRECENT